Wednesday 20 March 2024

پراپرٹی انویسٹمنٹ میں آپ دھوکہ کب کھاتے ہیں, تحریر سید بدر سعید When are you cheated in property investment, written by Syed Badr Saeed

پراپرٹی انویسٹمنٹ میں آپ دھوکہ کب کھاتے ہیں ! 

پراپرٹی انویسٹمنٹ میں زیادہ تر لوگ اس وقت دھوکہ یا فراڈ کا شکار ہوتے ہیں جب وہ لالچ کا شکار ہو جائیں ۔ ایک بات یاد رکھیں ۔بزنس یا انویسٹمنٹ میں منافع کمانا آپ کا حق ہے ،اسے لالچ نہیں کہا جا سکتا لیکن اس چکر میں حقیقت سے نظریں چرا لینا درست نہیں 
 پراپرٹی کنسلٹنٹ یا پراپرٹی انویسٹمنٹ کے حوالے سے ریسرچ کرنے والوں کے پاس ایک سے زیادہ آپشن موجود ہوتی ہیں ۔مثال کے طور پر جب کوئی مجھ سے اچھی جگہ انویسٹمنٹ کی بات کرتا ہے تو میں سب سے پہلے دو سوال کرتا ہوں ۔
ایک یہ کہ آپ کا بجٹ کتنا ہے ،دوسرا یہ کہ انویسٹمنٹ کا بنیادی مقصد کیا ہے ۔ ان دو باتوں کی بنیاد پر کوئی اچھا انویسٹمنٹ پلان تیار کیا جا سکتا ہے ۔ ان کی بنیاد پر ہم یہ طے کرتے ہیں کہ آپ کو کب کہاں کتنی رقم سے انویسٹمنٹ کرنی چاہیے ۔ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کا پلان الگ الگ بنتا ہے ۔ کم بجٹ اور زیادہ بجٹ کا پلان الگ بنتا ہے ۔شہر کے اندر اور شہر کے گرد و نواح میں انویسٹمنٹ پلان الگ الگ وجوہات کی بنا پر بنتا ہے ۔ پراپرٹی انویسٹمنٹ پلان ایک مکمل سٹریٹیجی ہے جس میں بہت کچھ دیکھ کر فیصلہ لیا جاتا ہے ۔
ایک بات یاد رکھیں ۔ پاکستان بھر میں پراپرٹی بیچنے والا کوئی بھی شخص آپ کی خاطر  گھاٹے کا سودا نہیں کرے گا ۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی  اپنی ایک کروڑ کی جگہ دس لاکھ میں آپ کو دے جائے ۔ کوئی بھی آپ کے لیے اپنی رقم باؤنڈ نہیں کرے گا ۔آن گراؤنڈ اور آف گراؤنڈ پلان اور ان کا بجٹ الگ الگ ہی بنے گا ۔ 

آپ کم بجٹ سے انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو لاہور مال روڈ ، چوبرجی ، ڈی ایچ اے ،بحریہ ٹاؤن ، سمن آباد ، گلبرگ یا عسکری میں پلاٹ نہیں مل سکتا ۔اگر کوئی آپ کو ایسی جگہ کم بجٹ میں پلاٹ دینے کی حامی بھرے تو یقین جانیں آپ اس کی باتوں میں آ کر فراڈ کا شکار ہو جائیں گے ۔ 

 آپ کو کم بجٹ کے ساتھ لاہور کے اطراف میں ہی اپنی جگہ بنانی ہو گی ۔یہ الگ بات کہ چند سال میں آبادی اور سوسائٹیز اس سے بھی کہیں آگے جا چکی ہوں گی ۔ یہاں آپ کو لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کرنی پڑے گی اور منافع کے لیے کچھ عرصہ انتظار بھی کرنا پڑے گا ۔  قسطوں پر پلاٹ لیں گے تو 5 ،6 سال صبر کرنے پر ہی اصل منافع ملے گا ، پہلے بیچیں گے تو منافع کم ہو گا ۔اسی طرف دس بارہ لاکھ کی انویسٹمنٹ پر منافع 20 ، 25 ، یا 30 ، 35 لاکھ تک تو جا سکتا ہے لیکن ایک کروڑ پر نہیں جائے گا ۔ایک کروڑ تک جانے کے لیے آپ کو زیادہ انتظار کرنا پڑے گا ۔اس کے برعکس لاہور ہی میں قسطوں پر ایسے فلیٹ بھی ہیں جو 3 کروڑ میں مل جائیں گے اور گارنٹی کے ساتھ دو تین سال میں قبضہ ملتے وقت  ان کی ویلیو 6 کروڑ ہو گی۔ یکمشت ادائیگی کر کے لیا گیا گھر ایک ماہ میں 5 ، دس لاکھ منافع بھی دے سکتا ہے ۔

بڑی انویسٹمنٹ پر منافع بھی بڑا ملتا ہے ،چھوٹی انویسٹمنٹ پر منافع کی شرح اس کے مطابق ہوتی ہے ۔ یہی مارکیٹ کا اصول ہے 

کچھ لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی انویسٹمنٹ دو تین لاکھ سے شروع ہو لیکن پلاٹ داتا دربار ،مال روڈ ،جوہر ٹاؤن یا سمن آباد میں مل جائے ۔ یہ ناممکن ہے ۔ایسے لوگ اس کوشش میں نوسربازوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اور پھر فراڈ کی کہانی سناتے ہیں۔ 

ہماری کمپنی مڈل کلاس طبقے کے لیے پراپرٹی میں بہتر سے بہتر آپشن کی تلاش میں رہتی ہے جہاں فراڈ نہ ہو ،منافع اچھا نکل آنے کی امید ہو ، پراجیکٹ کا  مستقبل اچھا ہو اور باقیوں کی نسبت کم بجٹ میں ہو  ۔دوسری جانب ہماری کمپنی انویسٹرز کے لیے بڑے بجٹ کے ساتھ لاکھوں روپے فوری منافع والے پراجیکٹ بھی تلاش کرتی ہے ۔ 

ہم آپ کے بجٹ کے مطابق آپ کا انویسٹمنٹ پلان بناتے ہیں ۔ پھر یہ دیکھا جاتا ہے کہ  آپ نے رہائش کے لیے پلاٹ لینا ہے یا انویسٹمنٹ کے لیے؟ اگر رہائش کے لیے ہو تو سہولیات کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ لانگ ٹرم بیچنا پڑے تو تب بہت زیادہ ویلیو ہو ۔اگر انویسٹمنٹ کے لیے پلاٹ لینا ہو تو پھر ایسی جگہ دیکھی جاتی ہے جہاں کم وقت میں بیچ دینے سے زیادہ منافع مل سکتا ہے۔
اس لیے پلاٹ ، فلیٹ یا بکنگ کرواتے وقت اپنے کنسلٹنٹ پر دباؤ نہ ڈالیں ۔  اپنی ضروریات  ڈیمانڈ ، شرائط ، خواہشات اسے ضرور بتائیں لیکن اسے آپ کے بجٹ کے مطابق درست فیصلہ کرنے دیں ورنہ نقصان صرف آپ کو ہی ہو گا ۔
( تحریر بشکریہ  سید بدر سعید)
نوٹ : پراپرٹی انویسٹمنٹ کے حوالے سے آپ ہم سے مشورہ  اور راہنمائی. کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں ۔اسی طرح   مکمل پراسس کے لیے بھی ہماری مدد لے سکتے ہیں 
رابطہ 
03004150953
آفتاب احمد ،آفتاب اسٹیٹ واپڈا ٹاؤن لاہور 
 
#Wapdatownlahore #Lahoreland #Pakistan #UCP #PCSIR2 #Airlinehs #nawabtownlahore #Wapdatownphase2lahore #PIA #200feetroads 
#Lahorerodas |#Aftabestate #Aftabahmad953 #Landforsale #Lahorehouseforsale #Goldentimeinvestment #Buyingtime #Lohoreinvestment #

No comments: