Wednesday 1 March 2023

فائیور کا تعارف اور اسکے کام کرنا طریقہ، آن لائن بزنس میں سب سے کامیاب طریقہ،

کام_کی_باتیں ،فائیور کا تعارف اور اسکے کام کرنیکا طریقہ 

کیا آپ نے "Fiverr” کا نام پہلی مرتبہ سنا ہے؟ ہاں؟ اس میں کوئی حیرت والی بات نہیں۔ کیوں کہ ہر 5 میں سے 3 لوگ نہیں جانتے کہ فائیور کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے

آجکل ڈیجیٹل ذرائع سے آنلائن پیسہ کمانے کا بہت رجحان ہے، اس لیے میں آپکو ‏آج دنیا کے سب سے بڑے آنلائن پیسہ کمانے والے پلیٹ فارم سے متعارف کرواتاہوں

ہم بات کریں گے فائیور کے بنیادی تعارف کی اور اس کے کام کرنے کے طریقے پر۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ آیا فائیور کا استعمال مفت ہے۔ اور کیا اس کو استعمال کرنا محفوظ ہے؟ تو چلیے شروع کرتے ہیں

فائیور کیا ہے؟
فائیور ایک آنلائن مارکیٹ پلیس ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ ڈیجیٹل سروسز خریدتے اور بیچتے ہیں۔ زیادہ تر سروسز 5 ڈالر میں مل جاتی ہیں اسی لیے اس کو "five” سے Fiverr کہتے ہیں۔ فائیور پر ہر ایک دن بہت سے لوگ خدمات خریدتے اور بیچتے ہیں۔ 2010 میں قائم ہونے والی، Fiverr ایک بڑی ویب سائٹ بن گئی ہے جو مختلف خدمات کی فروخت اور خریداری کےلیے پوری دنیا کے لوگوں کو براہ راست جوڑتی ہے۔ 

چاہے آپ کونٹینٹ رائٹر، گرافک ڈیزائنر، پروگرامر، ڈیجیٹل مارکیٹر، آرٹسٹ، یا مترجم ہوں، Fiverr پر آپکےلیے جگہ ہے۔ یہ آپکو اپنی صلاحیتوں کو آنلائن دنیا کیساتھ بانٹنے اور اپنی پسند کے کام کرتے ہوئے پیسہ کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 

فائیور فری لانسرز کیلیے کسطرح کام کرتا ہے؟
دیگر تفصیلات میں جانے سے پہلے، آئیے چیزوں کی بہتر تفہیم حاصل کرنے کیلیے Fiverr کے ذریعے استعمال ہونے والی کچھ اصطلاحات پر بات کریں

گِگ (Gig): 

فائیور پر پیش کی جانیوالی سروسز کو Gig کہتے ہیں۔ 

بیچنے والا (Seller): 

ایک صارف جو Fiverr پر gigs پیش کرتا ہے اسے Seller کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کام کی تلاش میں ہیں اور آپ اپنی خدمات فروخت کرنے کیلیے Fiverr پر سائن اپ کرتے ہیں، تو آپ Fiverr پر ایک "Seller” ہیں۔ 

خریدار (Buyer): 

ایک صارف جو Fiverr پر gigs خریدتا ہے
اسے Buyer کہا جاتا ہے۔ اگر آپ Fiverr پر ایک گِگ خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ ایک "Buyer” ہیں

آرڈر (Order): 

جب خریدار بیچنے والے سے gig خریدتا ہے تو اسے آرڈر کہتے ہیں

Fiverr ایک دو طرفہ کمیونیکیشن پلیٹ فارم ہے جہاں خریدار اور بیچنے والے دونوں اپنی کام کی ضروریات کے لیے 
ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔ خریدار اپنے کام کی نوعیت کے مطابق sellers کی پروفائلز کو سرچ کر سکتا ہے۔ اور اپنے کام کےلیے موزوں لوگوں سے اپنا کام لے سکتا ہے۔ اسی طرح، ایک seller خریدار کی درخواستوں (buyer request) کو دیکھ کر اس کام کو تلاش کر سکتا ہے جو اسکی مہارت کے مطابق ہو 
ایک دفعہ جب خریدار اور بیچنے والا ایک دوسرے کو تلاش کر لیتے ہیں، تو اس طرح ایک آرڈر بنتا ہے۔ اس آرڈر میں وہ دونوں ملکر اس پراجیکٹ کی قیمت، اور ڈیلیوری کا وقت متعین کرتے ہیں۔ بیچنے والا اپنا کام مکمل کرنے کےبعد، اس کام کو خریدار تک پہنچا دیتا ہے۔ اگر خریدار کام کی منظوری دیتا ہے
تو وہ آرڈر کو "Complete” کے طور پر نشان زد کرتا ہے بصورت دیگر وہ نظر ثانی کے لیے کہتا ہے۔ آرڈر مکمل ہونے کے بعد، بیچنے والے کو اس کی رقم مل جاتی ہے (وہ قیمت جو بیچنے والا اور خریدنے والا آرڈر دینے کے وقت مل کر طے کرتے ہیں)۔ 

فائیور پروسیسنگ اور سروس فیس
خریدار آرڈرز کے لیے Fiverr کو پیشگی ادائیگی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Fiverr خریداروں کو آرڈر دینے سے پہلے gig کا بغور تجزیہ کرنے اور اسکی تفصیل پڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ جب کوئی خریدار خریداری کا فیصلہ کرلیتا ہے تو وہ چیک آؤٹ کرتا ہے۔ تمام خریداریوں پر پروسیسنگ فیس ہوتی ہے، $20 تک کی خریداریوں پر $1 اور $20 سے زیادہ کی خریداریوں پر 5% تک کی پروسسنگ فیس کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ 

جب کوئی بیچنے والا آرڈر مکمل کرتا ہے، تو Fiverr وہ رقم جو خریدار نے ادا کی تھی، اس کو بیچنے والے کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، $5 کا آرڈر مکمل کرنے کے بعد، آپ کو $4 ملیں گے

اور Fiverr سروس فیس 

کے طور پر $1 کاٹ لے گا۔ اگر آپ $10 کا آرڈر مکمل کرتے ہیں تو آپ کو $8 ملتے ہیں اور $2 آپ کو فائیور کی پروسسنگ فیس کی مد میں قربان کرنا پڑیں گے۔ 

اس کے علاوہ، جب خریدار آرڈر کو Complete نشان زد کرتا ہے، تو وہ اس آرڈر پر ایک جائزہ (review) بھی چھوڑ دیتا ہے
یہ review آپکی پروفائل پر سبکو نظر آ رہا ہوتا ہے اور آپ اسکو نہ تو ہٹا سکتے ہیں اور نہ ہی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپکی پروفائل پر اچھے reviews ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ مزید خریدار آپکے ساتھ کام کرنا چاہیں گے اور آپکی گِگ پر آرڈر دینا چاہیں گے

تو یہ رہا فائیور کے کام کرنیکا طریقہ!
فائیور پر سیلرز کے لیولز (Seller Levels)
نیا سیلر (New Seller)
جب آپ فائیور پر اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں اور اسپر اپنی گِگ شامل کرتے ہیں، تو فائیور خود بخود آپکو New Seller کا خطاب دے دیتا ہے۔ عام طور پر نئے سیلر کو فائیور سرچ رزلٹ میں اوپر دکھاتا ہے تاکہ نئے آنے والے سیلرز کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ 

2۔ لیول ون کا سیلر (Level 1 Seller) 

جیسے ہی آپ فائیور پر 400$ کما لیتے ہیں، کم ازکم 10 آرڈر مکمل کر لیتے ہیں اور چند دیگر لوازمات کو پورا کر لیتے ہیں، تو فائیور آپکو ترقی دے کر Level 1 Seller بنا دیتا ہے۔ لیول ون کا سیلر ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا
‏ہے کہ آپکی کم سےکم سروسز بیچنے کی رقم بڑھ جاتی ہے۔ مثال کے طور پر پہلے اگر آپ اپنی سب سے سستی سروس 20$ سے شروع کر کے بیچ رہے تھے تو اب آپ چونکہ لیول ون سیلر ہیں، لہٰذا فائیور آپکی کم سےکم قیمت کی حد کو بڑھا دے گا۔ اسکے علاوہ مزید خریدار آپ پر یہ سوچکر بھروسہ کرنے لگیں گے کہ چونکہ آپ لیول ون کے سیلر ہیں اس لیے آپ اپنے کام کے ماہر ہیں۔ اس طرح آپکو فائیور پر مزید کام ملنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 

3۔ لیول 2 سیلر (Level 2 Seller) 

جب آپ فائیور پر 2000$ کما لیتے ہیں، 50 آرڈر مکمل کر لیتے ہیں، تو فائیور کا خود کار نظام آپکے اکاؤنٹ کو لیول ٹو سیلر قرار دے دیتا ہے۔ فائیور پر لیول بڑھنے کے فوائد کے بارے میں ہم نے لیول ون سیلر میں دیکھ لیے ہیں۔ لیول 2 میں بھی وہی فوائد ہیں اور لیول ون کی نسبت زیادہ معاوضہ وصول کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اور اسی نسبت سے دنیا بھر کے خریداروں کا آپ پر اعتماد بڑھتا ہے اور وہ آپکے ساتھ کام کرنے کیلیے ہمیشہ آمادگی کا اظہار کرتے ہیں۔ 

4۔ ٹاپ ریٹڈ سیلر (Top Rated Seller) 

یہ فائیور سیلرز کا سب سے اعلٰی درجے کا گروپ ہے۔ جب آپ فائیور پر کم سے کم 20،000$ کما لیتے ہیں اور 100 آرڈر مکمل کرلیتے ہیں تو فائیور آپکو Top Rated Seller کا درجہ دے دیتا ہے۔ یہ فائیور پر سب سے زیادہ معاضہ لینے والے لوگوں کا گروپ ہوتا ہے۔ 

یہ فائیور کا خود کار طریقہ نہیں ہوتا۔ جب آپ متعین کردہ لوازمات کو پورا کر لیتے ہیں تو فائیور انتظامیہ خود آپکے اکاؤنٹ کا جائزہ لیتی ہے۔ اور یقنی بناتی ہے کہ آپ واقعی اس لیول کیلیے اہل ہیں

کیا فائیور پر اکاؤنٹ مفت بنتا ہے؟
جی ہاں!، فائیور پر اکاؤنٹ بنانے کی سہولت بالکل مفت میں میسر ہے۔ فائیور پر آپکی سروسز کو دکھانے کیلیے کسی بھی قسم کی سبسکرپشن فیس، سائن اپ فیس یا کوئی دوسری پوشیدہ فیس نہیں ہے۔ فائیور آپ سے پیسے تب ہی وصول کرتا ہے جب یا تو آپ کے ایک خریدار کی حیثیت سے آرڈر خریدتے ہیں یا پھر ایک بیچنے والے ‏(Seller) کی حیثیت سے آرڈر مکمل کرتے ہیں۔ 

کیا فائیور کا استعمال محفوظ ہے؟ کیا فائیور پر اعتماد کیا جا سکتا ہے؟
اس قسم کے سوالوں کا صرف ایک جواب ہے، جی ہاں! 

فائیور ایک بہت مقبول مارکیٹ پلیس ہے اور اس کے بہت سخت قوانین ہیں۔ یہ اسپام، دھوکہ دہی، یا کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرتا ہے۔ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی پر آپکو بلاک کر دیا جاتا ہے۔ لہذا، آپکو یہاں کام کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا ہوگا اور ہر طرح سے ان کی پالیسیوں کو ماننا ہو گا۔ 

ایک خریدار کی حیثیت سے چونکہ آپکو آرڈر دیتے ہوئے ہی رقم ادا کرنا پڑتی ہے، جس سے خریدار کو یہ خوف لاحق ہو سکتا ہے کہ کہیں سیلر میرا کام ہی مکمل نہ کرے اور میری رقم ضائع ہو جائے۔ اس خوف کو فائیور اس طرح سے دور کرتا ہے کہ آپکی پیشگی ادائیگی کو فائیور اسی وقت سیلر تک نہیں پہنچاتا، بلکہ کام مکمل ہونے کا انتظار کرتا ہے۔ سیلر کو رقم کام مکمل ہونے کا بعد ہی ملتی ہے۔ اگر وہ کام نہیں کرتا تو خریدار کی رقم اس کو واپس کر دی جاتی ہے۔ جب تک آپ سیلر کے کام سے مطمئن نہ ہوں، فائیور سیلر کو رقم نہیں ادا کرتا۔ اگر آپ مطمئن نہ ہوں، تو آپ رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں جو کہ بہت آسان ہے اور جلد ہی پورا کر دیا جاتا ہے۔ اگر آپ ایک سیلر ہیں، تو فائیور آپکی آمدنی کو 15 تک کے بعد آپ تک پہنچاتا ہے۔ لیکن تب تک بھی آپ کی رقم بالکل محفوظ ہوتی ہے۔ 

اس لیے بغیر کسی شک کے یہ کہا جا سکتا ہے کہ چاہے آپ خریدار ہیں یا پھر بیچنے والے، فائیور سب کے لیے یکساں طور پر محفوظ اور فائدہ مند ہے۔ 

نتیجہ
فائیور اپنی مہارتوں کو بیچنے اور اس سے پیسے کمانے کیلیے ایک بہترین جگہ ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں جتنا یہ نظر آتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر کام کرنے کے لیے مستقل مزاجی، کوشش اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

میں اس بات پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتا کہ صرف آپکو اچھی باتیں ہی بتاتا جاؤں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ سمجھیں کہ فائیور ایک ایسا قلعہ ہے جہاں آپ داخل ہوں گے اور نکلتے وقت آپ کے پیسے سے متعلق سارے مسائل حل ہو چکے ہوں گے۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا۔ جب تک آپ کسی چیز پر مستقل مزاجی سے ڈٹ نہیں جاتے، تب تک کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔ فائیور پر کام کرنا ایک کاروبار ہے اور ہر کاروبار کے لیے سنجیدہ کوشش، وقت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے
تمام کوششیں جو gigs بنانے، آپ کی سروسز کو بہتر بنانے، خریداروں کو راغب کرنے، اور اپنے کام کو وسعت دینے میں صرف ہوتی ہیں آپ سے اس پلیٹ فارم پر قائم رہنے کا مطالبہ کرتی ہیں 

کوئی جادو نہیں، کوئی شارٹ کٹ نہیں صرف محنت اور بہت زیادہ محنت۔ لہذا، اگر آپ سخت محنت کرنے کے لیے تیار ہیں، تو ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو آپ کو Fiverr پر کامیاب ہونے سے روک سکے___

#فائیور
#آئنلائن بزنس
#مارکیٹنگ
#آفتاب
#لاہور #واپڈاٹاؤن #پاکستان 

Aftab# #Onlinework #fiverr #Onlinebusniss #Aftabestate #Aftabahmad953 #Lahore #Pakistan #

منقول
#copied #digitalmarketing #malikprinters

Palm Vista 23 Marla front 51.6,On 50 feet Road, Best Income Property buy, Golden Chance investment

Wapda Town Ph 1 Lahore 
5 A2..... kanal ...230 lac Demand

Palm Vista Mean Gate ky Samny 3 shops and 3 room with kachnen 
51.6 front
100 feet lanth
23 Marla 350 lac Demand 

Iqbal Avenue phase 4 Lahore

5 Marla 10 Marla Kanal 2 kanal Plot Sale Purchase Investment
Contact
Aftab Ahmad
03004150953
03354150953 Zong 
Aftab Estate Wapda Town Lahore

Wapda town Block D2 Flat For Rent, 2th floor, One bad, 126 D2, Location


 

Golden Chance Kanal Plot On 80 Feet Road, Block Q2, Wapda Town Ph 2, Lahore Pakistan.sime Commercial use.

kanal plot for sale Best location and Golden Chance on 80 Feet Road very Lower Rate ....Blo Bl P2 ,Wap Wapda Town Lahore, Nearly Motor way Link Road,100 feet ,khiyaban e Jinnah Road 150 feet Road, and All big Super Store Wapda Town Joher Town, 🏫  more Information Plot Contact me

Aftab Ahmad
Aftab Estate 126 D2 Back side off wapda town LAhore CEO


03004150953 what's app call SMS
@Wapdatownphase2 @lahore @investment @lda @khayabanejinnah @UCP @EXPOcenter @MCB @ABL @Lahore @Pakistaninvestment @aftabahmad953 @Iqbalavenuephase4 #plot @Plotlowrate @wapdatownlahore @investment @Johartownlahore @Airline @UCP

Wapda Town Phase 1 Lahore, Kanal Plot For Sale Low Rate, Best Time Buy A Plot,

Wapda Town lahore Kanal Plot for sale Best Loction Low rate More Detailes Contact By Aftab Ahmad 03004150953 Call SMS Whatsapp 03354150953 Call SMS Whatsapp #Aftabestate #Wapdatown #Wapdatownphase1 #Kanlaplot #Lowrate #Besttimebuy #Aftabahmad953 #Lahore #PAkistan #UCP #Jahartownlahore #PCSIR2 #Airline #Plot #20MarlaPlot #Wapdatownplot #PIA #